چینئی، 8نومبر (یو این آئی)جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے میڈیا پر تمل زبان کے عظیم شاعرسنت تروولوور کا بھگواکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ انہیں بی جے پی سے جوڑنے کی کوشش کررہے
ہیں۔
رجنی کانت نے یہاں پوئس گارڈن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے کہا”مجھے اور سنت ترولوور کو بھگوا رنگ سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سیاست میں یہ عام بات ہے لیکن نہ تو وہ نہ ہی تروولور کا امیج ا س سے متاثر ہوگا۔