حیدرآباد20اکتوبر(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی ساحلی اے پی،جنوبی ساحلی اے پی اور یانم کے علاقوں میں 21اور22اکتوبر کو بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔
اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ
تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مشرقی گوداوری،مغربی گوداوری،یانم اور ساحلی اے پی میں بارش ہوگی۔
ساتھ ہی 23اکتوبر کو بھی ان علاقوں میں بارش کاامکان ظاہرکیاگیا ہے۔