: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 21نومبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ سنسکرت زبان میں وسعت ہے اور ا س میں سب کی فلاح وبہبود کی بات کہی گئی ہے اس لئے اس زبان میں تعلیم دینے کے لئے کسی ذات یا کمیونٹی کے ٹیچر کی مخالفت غلط ہےمحترمہ گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ ہماری زبانیں اور ثقافت ہماری خصوصیت ہے، ہماری مضبوطی ہے۔ سنسکرت زبان میں ہی لکھا گیا ہے ’سروے بھونتو سوکھن‘ اس
زبان میں وسعت ہے۔ ہمارے ملک کا آئین وسیع ہے۔ یونیورسٹی میں سنسکرت کوئی بھی ٹیچر پڑھا سکتے ہیںاس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار میں شائع خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بنارس ہندو یونیورسٹی میں سنسکرت ودیا دھرم میں دو ہفتہ پہلے اسسٹنٹ پروفیسر مقرر ہوئے فروز خان کا تقرری کے بعد کچھ پتہ نہیں ہے۔ایک کمیونٹی نے ان کی مخالفت کی تھی جبکہ اب یونیورسٹی کے کچھ دیگر لوگ ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔