نئی دہلی، 12 اکتوبر(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 71 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں تاہم شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھ ر ہے ہیں اور اب تک 61 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77،559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 61،49،535
ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید66،732 نئے مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 71،20،538 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا وبا سے مزید 816 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،09،150 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے سے ایکٹیو کیسز میں 5643 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 8،61،853 رہ گئی۔
اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.10 فیصد، شفایابی کی شرح 86.36 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔