the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،22 اکتوبر (یواین آئی) اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا کہ حکومت اگلے پانچ سالوں میں ہنرہاٹ کے ذریعے لاکھوں ہنرمندوں، دستکاروں اور روایتی ماہر باورچیوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔
مسٹر نقوی نے آج کہا کہ اگلے ہنرہاٹ کا اہتمام یکم سے 10 نومبر 2019 کو ، اترپردیش کے پریاگ راج میں نارتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر میں کیا جائیگا جہاں ملک کے کونے کونے سے خواتین ہنرمندوں کی ایک بڑی تعداد سمیت 300 سے زیادہ ماسٹر ہنرمند اور ماہر باورچیوں کا گروپ شرکت کریگا ۔ تمام ہنرہاٹ 2019 اور 2020 میں منعقد کیے جائیں گے اور ان کاموضوع ایک ‘‘بھارت شریسٹھ بھارت’’ ہوگا۔
مسٹرنقوی نے کہا کہ ماسٹر ہنرمندوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہنرہاٹ نے خود کو



ایک مؤثر پروگرام کے طور پر ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ ماسٹر ہنرمندوں ، دستکاروں اور ماہر باورچیوں کو گزشتہ تین سال میں نہ صرف روزگار فراہم کیا گیا ہے بلکہ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی اُمور کی وزارت نے ملک بھر میں اگلے پانچ سال میں تقریباً 100 ہنرہاٹ کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماسٹر ہنرمند افراد اور ماہر باورچیوں کو روزگا ر کے علاوہ مارکٹ فراہم کی جاسکے اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دلّی گروگرام ، ممبئی ، بنگلورو ، چنئی ، کولکاتا، لکھنؤ ، چنڈی گڑھ، امرتسر ، جموں ، شملہ ، گوا، کوچی، گوہاٹی، رانچی، بھوبنیشور، اجمیر اور دیگر مقامات میں ہنرہاٹ کا اہتمام کیا جائیگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.