نئی دہلی،یکم نومبر وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر ریاستی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کی مسلسل تعمیر و ترقی کی راہ پر بڑھنے کی دعا کی ہے ۔ وسطی ہندوستان کی اس ریاست کا قیام 1956 میں ہوا تھا ۔مسٹر مودی نے جمعہ کے روز مدھیہ پردیش کے
یوم تاسیس پر ریاستی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا’’مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر ریاستی باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ قدرتی دولت سے بھر پور اور ثقافتی ورثے سے مالا مال یہ ریاست مسلسل تعمیر و ترقی کی راہ پر آگے بڑھے‘‘ ۔