حیدرآباد20اکتوبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں شدیدبارش سے متاثرہ کالونیوں میں راحت کاموں میں تیزی پیداکرنے کی وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے ہدایت دی۔
انہوں نے گریٹرحیدرآباد میونسپل
کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے حدود کے ارکان اسمبلی، مئیر،ڈپٹی مئیر کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
پرگتی بھون میں ہوئے اس جائزہ اجلاس میں عوامی نمائندوں نے کے تارک راما راو کو راحت کاموں سے متعلق اطلاعات فراہم کیں۔