نئی دہلی،22نومبر(یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں ہنگامہ کرنے والے اراکین پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ ایوان کا وقار بنائے رکھیں اورایوان کی نظامت میں تعاون کریں مسٹر نائیڈو نےوقفہ صفر کے دوران کہا کہ چیئر سے کسی مسئلےپر فیصلہ ہوجانے کے بعد بھی کچھ اراکین ہنگامہ کرتے ہیں۔ ایوان کے ملتوی کیے جانے کے بعد اراکین مختلف مسائل کو ایوان میں نہ شامل کیے جانے کے سلسلے میں ان سے شکایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ
اگلے دن شامل کر لیے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے بعد وقفہ سوال کے چھوٹ جانے والے موضوعات ان کی خصوصی اجازت کے بغیر نہیں اٹھائے جا سکیں گے۔ اراکین کو کوئی شکایت ہے تو وہ بعد میں ان سے دفتر میں مل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پلے کارڈ، ایئر پیوری فائر اور ماسک وغیرہ ایوان میں نہیں لا سکتے ۔ یہ تمام چیزیں ممنوع ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اراکین انھیں خط بھیجتے ہیں اور اگلے دن اخبارات میں شائع ہوتا ہے کہ وہ خط نہیں پڑھتے۔ کچھ وقت تک اراکین کو انتظار کرنا چاہیے۔