کولمبو،21نومبر(یواین آئی)سابق صدر مہندا راج پکشے جمعرات کو سری لنکا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ۔
گزشتہ سنیچر کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار اور مسٹر مہندا کے بھائی گوٹا
بھایا راج پکشے کی جیت ہوئی تھی جس کےبعد وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نےا ستعفی دینے کااعلان کیاتھا۔
مسٹر وکرم سنگھے کے استعفی دینے کے اعلان کےبعد صدر راج پکشے نے اپنے بھائی مہندا کو نگراں وزیراعظم مقررکرنے کا اعلان کیاتھا۔