: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،05 نومبر(یو این آئی) تیس ہزاری کورٹ کے احاطے میں گذشتہ ہفتے کے روز پُرتشدد جھڑپ کے بعد دارالحکومت نئی دہلی کے پولیس اہلکاروں نے منگل کے روزدہلی پولیس ہیڈکوارٹر دسامنے ز بردست احتجاج کیا انہوں نے تشدد میں ملوث وکلاء کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وکلاءکی بھی ہڑتال آج دوسرے دن بھی جاری رہی اس درمیان دہلی پولیس نے اس واقعہ کےتعلق سے اپنی رپورٹ
وزارت داخلہ کو سونپ دی ہے پولیس کمشنر امولیہ پٹنایک نے مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں سے ڈیوٹی پر لوٹنے کی اپیل کی ہے لیکن پولیس اہلکاروں نے ابھی تک مظاہرہ جاری رکھا ہے۔ وہ اپنی حفاظت کا مطالبے کے تئیں بضد ہیں۔ وکلاء سے مارپیٹ کے واقعہ کو دہلی ہائی کورٹ نے کافی سنجیدگی سے لیا ہے اور تحقیقات ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے کروائے جانے کا حکم دیا۔ اس معاملے میں تفتیش مکمل ہونے تک دو سینیئر پولیس افسران کا تبادلہ کرنے حکم دیا ہے۔