the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 اکتوبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی جس کے تحت ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں ایک بچی کو ایک دن کے لئے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا مسٹر جاوڈیکر نے منگل کے روز کہا کہ اننت پور ضلع انتظامیہ نے عالمی یوم بنات کے موقع پر ایک بہت اچھا اقدام کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ایک زرعی مزدور کی 16 سالہ بہادر بیٹی ایم ونی نے 11 اکتوبر کو ایک دن کے لئے اننت پور ڈسٹرکٹ کلکٹر کی ذمہ داری



سنبھالی۔ ضلع انتظامیہ نے بچی کو ایک دن کے لئے ہر سرکاری دفتر میں محکمہ کے سربراہ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
'انٹرنیشنل گرل چائلڈ ڈے' کے موقع پر لڑکی مستقبل ہے،کے نام سے پروگرام کے تحت ضلع انتظامیہ نے 11 اکتوبر کو ونی نامی لڑکی کو ایک دن کے لئے ضلع کلکٹر کی کرسی پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس کے لئے ، لاٹری کے ذریعے ونی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ کلکٹر گندھم چندرودو نے 10 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ ضلع کے ہر سرکاری دفتر میں ایک دن کے لئے ایک لڑکی کو محکمہ کا سربراہ بنایا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.