نئی دہلی، 19 نومبر (یواین آئی) راجیہ سبھا نے منگل کو پنجاب کے امرتسر میں تاریخی جلیانوالہ باغ کے ٹرسٹ انتظامیہ سے متعلق جلیانوالہ باغ قومی یادگار (ترمیمی) بل 2019کو صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا۔
سیاحت اور ثقافت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے
ایوان میں تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تحریک آزادی کے دوران تمام شہیدوں كو احترام کے لئے مصروف عمل ہے اور یہ بل اسی سمت میں ایک قدم ہے۔
بل میں کانگریس کے سبّی رامي ریڈی نے ایک ترمیمی بل پیش کیا تھا جسے انہوں نے واپس لے لیا۔