: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد27نومبر(یواین آئی)ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)نے ایک اہم سنگ میل کوعبور کیا جب اس نے اے پی کے سری ہری کوٹہ سے 300سے زائد بیرونی سٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ چھوڑنے کا کام مکمل کیا۔کارٹو سیٹ 3کے ساتھ امریکہ کے 13نانو سٹلائیٹس کو چھوڑنے کے بعد اسرو 310بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑنے میں کامیاب رہا۔اتفاق کی بات یہ ہے کہ اس سنگ میل کو اسرو کی لانچ وہیکل پی ایس ایل وی کے ذریعہ عبور کیاگیا ہے جس نے ایک واحد مشن کے ذریعہ ماضی میں 100سے زائدسٹلائٹس کو چھوڑا اوران کو مختلف مداروں میں پہنچایا تھا۔اس نے
اسرو کے کافی بھروسہ ہونے کا ثبوت دیا۔تاحال ہندوستان نے پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ 297سٹلائیٹس کو چھوڑا ہے۔آج کے پی ایس ایل وی مشن کے ساتھ ہی اس نے 300بیرونی ممالک کے سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا کام مکمل کرلیا اور اب یہ تعداد 310سے تجاوز کرگئی ہے۔امریکہ کے 13نانو سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا کام اسرو کے تجارتی اور حال ہی میں شروع کردہ نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ کی جانب سے کیاگیا ہے۔اسرو کے ذرائع نے کہا کہ نیو اسپیس انڈیا نے پی ایس ایل وی کی نوڈل ایجنسی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔اس کا پہلا مشن امکان ہے کہ 2020کے اوائل میں ہوگا۔