حیدرآباد15اکتوبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں گذشتہ تین دنوں کی مسلسل بارش کے بعد خوف کے سائے میں شہری زندگی گذار رہے ہیں۔
آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آرہی
ہے۔
بارش کے بعد پہلی مرتبہ شہر کے دوسرے علاقوں کو ضروری کاموں سے جانے والے افراد کا تباہ حال سڑکیں اور شاہراہیں ان کا استقبال کررہی ہیں کیونکہ سڑکوں پر جگہ جگہ بڑے گڑھے پڑگئے ہیں۔