حیدرآباد13اکتوبر(یواین آئی)خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے نتیجہ میں تلنگانہ بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوگئی
ہے۔
مسلسل بارش کے سبب کئی اضلاع میں نہرین اور کنٹے لبریز ہوگئے ہیں اور کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔
کئی مقامات پر بارش سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔