نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئي) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔
مسٹرغلام نبی آزاد نے جمعہ کے روز خود
ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔
انہوں نے حالیہ دنوں میں رابطے میں آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں صحت کے رہنما خطوط پر عمل کریں اور اپنی جانچ کروائیں۔