حیدرآباد،25 نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے ہڑتالی ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلہ پر داخل کردہ عرضی کی سماعت تلنگانہ ہائیکورٹ نے 27نومبرتک ملتوی کردی۔
قبل ازیں اس عرضی کی سماعت کے موقع پر ایڈوکیٹ جنرل کے نہ ہونے پر آرٹی سی کے
اسٹینڈنگ کونسل (وکیل) نے عدالت سے خواہش کی کہ انہیں کچھ وقت دیاجائے جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عرضی گزار نے کہاکہ اب تک اس معاملہ میں کافی تاخیر ہوگئی ہے۔
تنخواہیں نہ ہونے سے آرٹی سی کے ہڑتالی ورکرس کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔