نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے آج یہاں ایک میٹنگ میں مغربی بنگال اور اڈیشہ میں آئے گردابی طوفان ’بلبل‘ کی وجہ سے پیدا ہوئی صورت حال اور وہاں چلائے جارہے راحت اور بچاؤ مہم کا جائزہ لیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے مختلف واقعات میں مغربی بنگال میں 7 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اڈیشہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں ایک لاکھ مکانات اور فصلوںکو نقصان ہوا ہے۔ ریاست میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ مواصلات خدمات کی بحالی کا کام کیا جارہا ہے۔
اڈیشہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے لیکن دو لاکھ ہیکٹر میں پھیلی فصلیں برباد ہوگئیں
ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر بجلی اور پانی کا نظام بحال کردیا گیا ہے۔
میٹنگ میں دونوں ریاستوں کو مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا گیا ہے۔ وہاں کھانے پینے کی اشیا، پینے کےپانی اور صحت سے متعلق سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں۔
نقصان کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی ٹیموں کو اس ہفتہ متاثر علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔ریاستی حکومتوںنے مرکزی امداد کےلئے اپنی سطح پر نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
میٹنگ میں داخلہ، دفاع، توانائی، مواصلات، زراعت اور فوڈ اور سپلائی معاملے کی وزارتوں کے افسران نے حصہ لیا۔ مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سینئر افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا۔