the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،8نومبر(یواین آئی )کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر کہاکہ ملک پر نوٹ بندی کا دہشت گردانہ حملہ کرنے والے گنہگاروں کو ابھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیاگیا اور ملک کے عوام کو اس ناانصافی کا ابھی انصاف نہیں ملاہے ۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹوئیٹ کیا،’’ تین سال پہلے آج ہی کے دن نوٹ بندی کی گئی تھی جس کی وجہ سے ہندستانی معیشت تباہ ہوگئی ،کئی لوگوں کی جانیں گئیں ،لاکھوں چھوٹے چھوٹے کاروباری برباد ہوگئے اور ملک کے عوام کو ابھی اس ناانصافی کا انصاف نہیں



ملاہے ۔‘‘
اس دوران پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا،’’ نوٹ بندی کوتین سال ہوگئے ۔حکومت اور اس کے نیم حکیموں کے ذریعہ کی گئی ’ نوٹ بندی ساری بیماریوں کا شرطیہ علاج ‘ کے سارے دعوے ایک ایک کرکے منہدم ہوگئے۔‘‘
انھوں نے نوٹ بندی کو ایک آفت بتایااور کہا،’’ نوٹ بندی ایک آفت تھی جس نے ہماری معیشت تباہ کردی ۔اس تغلقی قدم کی ذمہ داری اب کون لے گا۔‘‘
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے کہاکہ تین سال پہلے کیے گئے اس فیصلہ کی سزا ملک آج بھی بھگت رہاہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.