نئی دہلی، 12 اکتوبر( یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان کے بعد اب چین بھی سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازع پیدا کررہا ہے ، لیکن ملک اس بحران کا سامنا پورے استقامت کے ساتھ کررہا ہے۔
مسٹر سنگھ نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بارڈر روڈ
آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ سات ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں تعمیر کیے گئے 44 پلوں کا افتتاح کیا اور اروناچل پردیش میں نیچیفو سرنگ کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے ہرشعبہ میں ملک کو پیدا ہونے والے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔