: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنڈی گڑھ،25اکتوبر(یو این آئی) ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 40 سیٹوں پر قبضہ جما کر سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نومنتخب اراکین اسمبلی کا یہاں کل اجلاس ہوگا جس میں اراکین اسمبلی پارٹی کے رہنما کاانتخاب کیا جائے گا اس درمیان پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے اس اجلاس کے لیے مرکزی
وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کو مرکزی مشاہد مقرر کیا ہے۔ پارٹی نے وزیرا علیٰ منوہر لال کھٹر کی قیادت میں اسمبلی الیکشن لڑا تھا اور انہی کے اراکین اسمبلی پارٹی کا رہنما منتخب ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی نے حالانکہ یہ طے نہیں کیا ہے کہ یہ اجلاس کہاں ہوگا لیکن اس کے یوٹی گیسٹ ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے۔