نئی دہلی،12 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے قائم پارٹی کی میڈیا کمیٹی کی مدد کے لئے خصوصی کوآرڈینیٹرکی تقرری کی ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ انشل اویجیت ،
سنجیو سنگھ ، ابھے دوبے ، امن پنوار ، عادل سنگھ بوپرائے ، عمر ہڈا اور پرشانت پرتاپ سنگھ کو خصوصی میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
تمام کوآرڈینیٹرز بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پون کھیڑا کی سربراہی والی میڈیا کمیٹی کی مدد کریں گے۔