: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بینکا ک ، 4 نومبر ( یواین آئی) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی چوٹی کانفرنس میں اس رکن ممالک کے لیڈروں نے اس خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کی ہے وزارت خارجہ میں مشرقی ممالک کے معاملات کی سیکریٹری وجے ٹھاکر سنگھ نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ آسیان ممالک کے لیڈروں نے ہندوستان کو پرانادوست اور متحرک شراکتدار
بتایا ہے اور اس خطہ میں امن اور استحکام برقرار رکھنے میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسیان چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کے رکن ممالک کے لیڈروں نے دہشت گردی اور جنوبی چین سمندر سے منسلک مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے دہشت گردی کو خطرہ بتایا ہے ۔ آسیان ممالک کے لیڈروں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔