نئی دہلی، 19 اکتوبر (یواین آئی) فوج نے مشرقی لداخ کے ڈیمچوک سیکٹر میں آج چین کے ایک فوجی کو پکڑ لیا جو لائن آف ایکچول کنٹرول کو عبور کرکےآج ہندوستانی حدود میں داخل ہوا تھا فوج نے آج ایک بیان جاری کر کے کہا کہ چین کی فوج کا کارپورل وانگ یا لانگ آج لائن آف ایکچول کنٹرول کو عبور کرکے مشرقی لداخ کے ڈیموکک سیکٹر میں آگیا جسے پکڑ لیا گیا۔ چینی فوجی کو آکسیجن ،
کھانا اور گرم کپڑے دیئے گئے ہیں جس سے اسے خراب موسم اور اونچائی کے حالات میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج کی طرف سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں اس نے اپنے لاپتہ فوجی کے تعلق سے معلومات مانگی ہے ۔
فوج نے کہا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق تمام رسمی لوازمات پورا کرنے کے بعد اس فوجی کو چشول مولڈو میں چینی فوجیوں کو سونپا جائے گا۔