سری نگر، 14 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے سابقق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور بیرون ریاست جیلوں میں نظر بند سبھی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
ایک بیان میں بخاری نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی رہائی اگرچہ دیر سے ہوئی مگر یہ حکومت کا مثبت سمت میں اہم فیصلہ ہے، البتہ انہوں
نے مانگ کی کہ 5 اگست 2019 سے مختلف جیلوں میں نظر بند سینکڑوں قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا: 'یہ ہمارا مسلسل مطالبہ رہا ہے کہ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے سبھی سیاسی کارکنان اور لیڈران کو رہا کیا جائے، کوویڈ 19 وبائی صورتحال میں ان کی رہائی ناگزیر بن چکی ہے تاکہ اُن کے کنبہ جات کو محفوظ کیا جاسکے جنہیں بیرون جموں و کشمیر اپنے مقید رشتہ داروں سے ملنے جانا پڑتا ہے'۔