نئی دہلی، 6 نومبر ( یواین آئی) سینئر کانگریسی لیڈر اور پارٹی صدر سونیا گاندھی کے قریبی احمد پٹیل نے بدھ کے روز یہاں مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر نتن گڈکری سے ملاقات کی ” کانگریس میں پس پردہ ا مکانات تلاش کرنے میں ماہر مسٹر پٹیل نے اگرچہ بعد میں کہا کہ انہوں نے مسٹر گڈکری
کے ساتھ بات چیت میں مہاراشٹر سیاست کے بارے میں کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا انہوں نے کہا ’’میں نے مہاراشٹر کا’م‘ تک نہیں کہا‘‘۔
مسٹر پٹیل نے کہا’’مسٹر گڈکری سے میری ملاقات مہاراشٹر کی سیاست کے بارے میں نہیں تھی ۔
میں مرکزی وزیر کے پاس مہاراشٹر کے کسانوں کے مسائل پر گفت شنید کرنے کے لئے گیا تھا ‘‘۔