چنئی، 12 اکتوبر(یواین آئی) معروف تمل اداکارہ اور کانگریس کے قومی ترجمان خوشبو سندر نے پیر کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔
محترمہ خوشبو کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ
آج نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔
اس سے پہلے وہ کل اتوار کی رات یہاں سے دہلی کے لئے روانہ ہوئیں۔