the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاض،یکم نومبر سعود ی عرب کے وزیر تجارت وسرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القسابی نے کہا ہے کہ ہندوستان سعودی عرب کا ایک انتہائی اہم تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل معاہدہ پر دستخط ہوجانے کے بعد اب تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
یہاں جاری تین روزہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (ایف آئی آئی) کانفرنس کے کل اختتام سے قبل ہندوستانی میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب ہندوستان کو تیل کی سپلائی کا سب سے اہم ملک ہے اور کونسل کے قیام کے بعد دونوں ملک مختلف شعبوں میں مزید تعاون کرسکیں گے۔انہوں نے کہ”ہندوستان مشرقی ایشیا‘ وسطی ایشیا اور سعودی عرب کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔“
خیال رہے کہ ہندوستان دنیا میں تیل استعمال کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے اور تیل کی اپنی ضرورت پورا کرنے



کے لئے عراق کے بعد سب سے زیادہ تیل سعودی عرب سے ہی درآمد کرتا ہے۔سعودی عرب نے مالی سال 2018-19میں ہندوستان کو 40.33ملین ٹن فروخت کیا تھا۔ ہندوستان سعودی عرب سے ہر ماہ تقریباً دو لاکھ ٹن ایل پی جی گیس بھی درآمد کرتا ہے۔
سعودی وزیر کامرس و سرمایہ کاری نے کہا ”دونوں ملکوں کی 70فیصد آبادی کی عمر 40برس عمر گروپ سے نیچے کی ہے اور اس عمر گروپ کے افراد کو ٹکنالوجی سے کافی دلچسپی ہے۔ چونکہ ہندوستان کو ایوی ایشن‘ ٹکنالوجی انٹرپرنیورشپ‘ اسمال اور میڈیم سائز کے انٹرپرائزیز میں سبقت اور مہارت حاصل ہے اس لئے یہ دونوں ملکوں کے لئے فائدہ کا سودا ہے۔“
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ ہندوستان میں توانائی‘ ریفائنری‘ پیٹروکیمیکلس‘ انفرااسٹرکچر‘ زراعت‘ کان کنی او رمعدنیات کے شعبوں میں 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.