دبئی، 24 اگست (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے اسپنر رائے کایا پر غیر قانونی بالنگ ایکشن کے تناظر میں بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
آئی سی سی نے منگل کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
زمبابوے کے آل راؤنڈر رائے کایا کا بالنگ ایکشن ایک آزاد پینل کے ایک جائزے میں غیر قانونی پایا گیا ہے اس لیے ان پر فوری اثر سے بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رائے تاہم ، زمبابوے کرکٹ کی رضامندی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بالنگ کر سکتے ہیں۔