ہرارے 20 اکتوبر (یو این آئی) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں گئے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے یہ اطلاع منگل کے روز ان کے بغیر اسلام آباد پہنچنے کے بعد دی۔
بورڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
کہا ہے کہ سابق ہندستانی کھلاڑی لال چند راجپوت نے پاکستان کے سفارتخانے سے اسلام آباد جانے کا ویزا حاصل کیا تھا لیکن زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ہندوستانی سفارتخانے نے زمبابوے بورڈ کو ایک خط لکھ کر لال چند کو دورے پر نہ بھیجنے کی درخواست کی تھی۔