پالی کیل، 19 جنوری (یو این آئی) ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی شاندار بلے بازی اور تیز گیند بازوں تیندئی چتارا (52 رن پر 3 وکٹ) اور بلیسنگ مجاربانی (56 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت زمبابوے نے منگل کو یہاں دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 22 رنوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں1-1 سے
برابر کرلی۔
مہمان زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی شاندار بلے بازی سے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 302 رنز کا مشکل اسکور بنایا۔
جواب میں میزبان سری لنکا کپتان داسن شناکا کی سنچری کے باوجود 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا سکا۔