ممبئی/23نومبر(ایجنسی) ٹیم انڈیا کے سابق تیز گیند باز ظہیر خان جمعرات کو ممبئی میں چک دے انڈیا گرل سگاریکا گھاٹکے کے ساتھ
شادی کے بندھن میں بندھ گئے. الگ مذاہب کے ہونے کی وجہ سے دونوں نے کورٹ میریج کرنے کا فیصلہ کیا. شادی کے لئے دونوں نے روایتی لباس پہنے تھے. ظہیر نے شادی کے لئے سفید کرتا پہنے ہوئے تھے جبکہ سگاریکا نے ساڑی پہنی تھی.
شادی کے بعد 27 نومبر کو ممبئی میں ریسپشن رکھا جائے گا. یہ خبر ظہیر نے خود سوشل میڈیا میں شیئر کیا تھا.