کرائسٹ چرچ، 26 مارچ (یو این آئی) نوجوان ہندوستانی اوپنر شفالی ورما نے ہفتہ کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی 2023 سے چھ ٹیموں کی خواتین کی آئی پی ایل شروع کرنے کی تجویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے
گا۔
شیفالی نے کہا ’’یہ بہت اچھی بات ہے کہ اگر چھ ٹیموں کاخواتین کا آئی پی ایل اگلے سال سے شروع ہوتا ہے تو نوجوان کھلاڑیوں کو اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے موجودہ 10 مردوں کی آئی پی ایل فرنچائزز کو خواتین کی آئی پی ایل ٹیموں کو خریدنے کے لیے ترجیح دیئے جانے کی بات کہی ہے۔