نئی دہلی/30جنوری(ایجنسی) ہندوستانی ٹیسٹ ماہر بلے باز چتیشور پجارا اگست میں انگلینڈ دورے کی تیاری یارکشائر کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر کریں گے۔
ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم اگست سے 11 ستمبر تک پانچ میچوں کی
ٹسٹ سیریز کھیلی جانی ہے۔
یارکشائر کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں پجارا نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے ساتھ اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور وہ کاؤنٹی سے پہلے سات اپریل کو لیڈز بریڈفورڈ کے خلاف دوستانہ پریکٹس میچ میں بھی کھیلیں گے ۔