نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) سابق ہندوستانی کرکٹر یشپال اور 1983 میں کپل دیو کی کپتانی میں پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن یشپال شرما کا منگل کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا وہ 66 سال کے تھے یشپال کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹاہے یشپال
نے ہندوستان میں عالمی کپ کی تاریخی جیت میں اہم کرداراداکیا تھا۔
انہوں نے 34.28 کے اوسط سے 240 رن بنائے تھے۔
ہندوستان کے لئے 37 ٹیسٹ میچ اور 42 ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلنے والے یشپال شرما انگلینڈ میں کھیلے گئے 1983 کے عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم میں بھی ہیروکے کردارمیں تھے۔