ممبئی ،15 جون (یواین آئی) ہندوستان کے تیزگیندباز ایشانت شرما کا خیال ہے کہ انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں کھیلے جارہے عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) کے فائنل میں تھوک لگائے بغیر بھی گیندباز سوئنگ کرے گی انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سے کسی گیندباز کو گیند کو سوئنگ کراتے رہنے کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی ایشانت نے آج ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوران گیند پر تھوک کے
استعمال کی اہمیت کے سلسلے میں بتاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے اسٹاراسپورٹس کے پروگرام ’کرکٹ کنیکٹیڈ‘ پر کہا، ’’ اگر یہاں کی صورتحال میں گیند کو اچھی طرح سے سوئنگ کرانا جاری رکھا جائے تو گیندبازوں کے لئے ان مشکل حالات میں بھی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوگا۔
آپ کو الگ طرح سے تربیت لینے اور تبدیلی کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔