دوبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون 2021 میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے میڈیا حقوق فروخت کرنے کا معاہدہ کیا، اگرچہ اسٹار انڈیا آئی سی سی کا سرکاری میڈیا پارٹنر بنا ہوا ہے لیکن اس ہندوستانی براڈکاسٹر نے جائیدار کی مارکیٹنگ میں اپنے رول کو محدود کرلیا ہے۔
سمجھا جاتا ہے کہ آئی سی سی اور اسٹار کے مابین معاہدہ کے مطابق براڈکاسٹر نے معاہدے میں ایک کلاز کا پتہ
لگایا ہے اور اسٹار نے ہندوستانی برصغیر میں اپنے حقوق کو برقرار رکھا۔
آئی سی سی کے اس قدم سے اس کے ساتھ کھڑے ایک ذرائع نے کہا ’’ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 18 سے 22 جون تک انگلینڈ کے ساؤتھمٹن میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کے سلسلے میں آئی سی سی کے میڈیا حقوق کو فروخت کرنے کے فیصلے پر اسٹار کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کے پاس ہندوستان کے علاوہ پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے بڑے بازار کے حقوق ہوں گے‘‘۔