لندن،18مئی، (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل ایک شاندار چیلنج ہوگا جس کا انھیں اور ان کی ٹیم کو بے صبری سے انتظار
ہے۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے دو سال کے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آخر میں علیٰ الترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
دونوں اب ڈبلیو ٹی سی کے افتتاحی سیشن کا فاتح بننے کے لیے اے جے ایس باؤل میدان میں ایک دوسرے نبرد آزما ہوں گے۔