: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/20جولائی(ایجنسی) طویل عرصے سے ٹیم انڈیا میں ایم ایس دھونی نے کبھی بھی ہندوستان کو وکٹ کیپر کی کمی محسوس ہونے نہیں دی، جب تک وہ ٹیسٹ ٹیم میں رہے، انکی کوئی بھی ایسی ٹیسٹ سیریز یہاں تک کہ ایسا میچ نہیں آیا کہ دھونی کو چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونا پڑا ہے، لیکن دھونی کے جانے کے بعد اچانک ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر عہدے کے لئے مقابلہ کھل گیا تھا، لیکن اپنے مظاہرے کے دم پر وردھیمان ساہا ٹیم کے باقاعدہ وکٹ کیپر بنے ہی تھے کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے بعد زخموں نے انہیں پریشان کردیا، اسکے بعد وہ ٹھیک ہی ہوئے تھے کہ پہلے افغانستان ٹیسٹ اور اب انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں. اب بات بڑھتی نظر آرہی ہے.