نئی دہلی، 07 اگست (ایجنسی) عالمی کیڈٹ کشتی مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر ہندوستان کا نام روشن کرنے والی خاتون پہلوان سونم ملک کو نقد انعام سے سرفراز کیاگیا ۔
صرف 16 سال کی عمر میں بھارت کیسری کا خطاب جیتنے والی خاتون
پہلوان سونم مالک نے ہال ہی بلغاریہ میں منعقد عالمی کیڈٹ کشتی مقابلہ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
سونم کا بدھ کو دہلی میں آل انڈیا کشتی فیڈریشن کے دفتر میں خیر مقدم کیا گیا جہاں سونم کو 21000 روپے نقد اور ان کے کوچ اجمیر ملک کو 15000 روپے دے کر سرفراز کیا گیا۔