ٹوکیو، 4 اگست (یواین آئی) ہندوستان کے کشتی گرودروناچاریہ اوارڈی مہابلی ستپال کے شاگرد روی کمار دہیا اوردیپک پونیا نے بدھ کو ٹوکیواولمپک کے کشتی مکے بازوں کے بالترتیب مرد فری اسٹائل 57 کلوگرام اور 86 کلوگرام زمرے کے فائنل اورکانسے کے میڈل مقابلے میں جگہ بنالی۔
روی
کوکوارٹرفائنل میں بلغاریہ کے جارجی ولینٹنوف کو4-14 سے ہرانے میں کسی بھی طرح کی پریشانی کاسامنا نہیں کرناپڑا۔
انہوں نے پھرسیمی فائنل میں زبردست ہاتھ دکھاتے ہوئے قزاقستان کے نوراسلام سنیئیف کوشکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی، جہاں جمعرات کوان کامقابلہ روسی اولمپک کمیٹی کے زاؤر یوگیف سے ہوگا۔