ماؤنٹ مونگانوئی، 4 جنوری (یو این آئی) آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ پر بنگلہ دیش کے خلاف پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہارنے کا خطرہ منڈرانے لگا ہے۔
نیوزی لینڈ نے منگل کو دن کا
کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگ میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 147 رن بنائے اور اسے صرف 17 رن کی برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیش نے صبح چھ وکٹ پر 401 رن سے کھیلنا شروع کیا اور اپنی پہلی اننگ 458 رن پر ختم کی۔