ممبئی، 08 نومبر (یو این آئی) کرکٹ کی دنیا نے آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری کی تعریف کرتے ہوئے اسے بین الا قوامی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔
میکسویل کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا
کہ ان کے خیال میں یہ ون ڈے کی سب سے بڑی انگز ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم صرف اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ ان دنوں میں سے ایک ہے جہاں آپ جا سکتے ہیں، میں اس دن اسٹیڈیم میں تھا جس دن گلین میکسویل نے اکیلے اس ہدف کا تعاقب کیا تھا۔