میلبورن، 17 فروری (یواین آئی)دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور خطاب کی مضبوط دعویدار آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی بدھ کے روز کوارٹرفائنل میں کیرولینا موکووا سے شکست کھا کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں ۔
ٹاپ سیڈ بارٹی کو
25 ویں سیڈ چیک جمہوریہ کی موکووا نے ایک گھنٹہ 57 منٹ تک جاری چیلنجنگ مقابلے میں 1–6 ، 6–3 6-2 سے شکست دی۔
مکوواکا مقابلہ سیمی فائنل میں 22 ویں سیڈ امریکہ کی جینیفر براڈی سے ہوگا ، جنہوں نے ایک دیگر کوارٹرفائنل میں ہم وطن کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو ایک گھنٹے40 منٹ میں شکست دی ۔