روس/12جولائی(ایجنسی) روس میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کروشیا نے انگلینڈ کو 2۔1 سے شکست دی۔ایک گول سے پچھڑنے کے بعد 109 ویں منٹ میں ماریہ مانڈ جوکک کے گول کے دم پر کروشیا نے فیفا ورلڈ کپ کے 21 ویں ایڈیشن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کروشیا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جہاں اس کا سامنا اتوار کو 1998 کی فاتح فرانس سے ہوگا۔وہیں انگلینڈ تیسرے مقام کے میچ کیلئے سنیچر کو بیلجیم سے ٹکرائے گا۔
text-align: start;">
کروشیا پہلے نصف میں ایک گول سے پیچھے تھی لیکن دوسرے ہاف میں اس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور برابری کا گول کیا ۔ طے وقت میں میچ 1۔1 کی برابری پر ختم ہوا ۔ جہاں مانڈ جوکک نے گول کر کے اپنی ٹیم کیلئے تاریخ رقم کی۔مانڈ جوکک نے یہ گول ایوا ن پیرسک کے پاس پر کیا۔ پرسک نے باکس کے اندر مانڈ جوکک کو گیند دی جنہوں نے بیحد آسانی سے اسے گول کے نچلے کونے میں ڈال کر اپنی ٹیم کو 2۔1 کی بڑھت دلائی جو فاتح ثابت ہوئی۔