لندن ، 30 جولائی (ایجنسی) قطر پر فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے فیفا قوانین توڑنے کا نیا الزام لگایا گیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق قطری بڈنگ ٹیم
نے خفیہ طور پر اپنے حریفوں امریکا اور آسٹریلیا کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا اس کیلئے سابق سی آئی اے ایجنٹ اور پی آر ایجنسی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس اس متعلق دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو قطری بڈنگ ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے شخص نے فراہم کی ہیں۔