نئی دہلی/30مئی(ایجنسی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ (ورلڈ کپ 2019) جمعرات (30مئی) کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابلے کے ساتھ شروع ہوگیا، انگلینڈ نے اوول (لندن) میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کی اور 8 وکٹ پر 311 کا اسکور بنایا، اسکی طرف سے چار کھلاڑیاوں نے نصف سنچری بنائی، اسکے جواب میں افریقہ نے شروعات ہی کی تھی کہ اسے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ
جھٹکا بھی اسے بنا وکٹ گرے ہی لگا-
افریقہ انگیز کی شروعات ہاشم املہ Hashim Amla اور Quinton de Kock نے کی، ابھی انگیز کا چوتھا اوور ہی تھا اور اسکور پر 14 رن ہی جوڑے تھے کہ ہاشم زخمی ہوگئے- وہ Jofra Archer کی ایک باؤنسر کو صحیح ڈھنگ سے نہیں پڑھ پائے اور جب تک وہ اسے گیند کو کھیلتے ، تب تک وہ انکے ہیلمٹ سے ٹکرا چکی تھی، اس گیند کی رفتار 144.8 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی-