لندن/14مئی(ایجنسی) کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا ایک کھیل ہے اور اتار -چڑھاؤ ہی اسکی سب سے بڑی خوبی ہے، لیکن یہی اتار-چڑھاؤ اس کھیل میں فکسنگ کے امکانات کو جنم دیتے ہیں، یہی وجہ کہ کرکٹ ورلڈ کپ سامنے آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فکسنگ کو روکنے کے لئے متحرک ہوگئی
ہے،اس نے طے کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران سبھی 10 ٹیموں کے پاس انٹی کرپشن افسر رہے گا، تاکہ ٹورنامنٹ کو پاک صاف رکھا جاسکے، یہ افسر تقریبا ہر وقت ان ٹیموں کے ساتھ رہے گا-
انگلینڈ کے اخبار "دی ڈیلی ٹیلی گراف" کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ہر ٹیم کے ساتھ اینٹی کرپشن یونٹ ACU کا ایک افسر رکھے گا-