: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
گیانا/13نومبر(ایجنسی) ویسٹ انڈیز میں کھیلے جا رہے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ (Women's World T20) کے اپنے دوسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکت دے دیا، ہرمنپریت کور کی قیادت والی ہندوستانی خاتون ٹیم کی یہ لگاتار دوسری جیت رہی، ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 20 اوورس میں سات وکٹ پر 133 رن کا اسکور
بنایا تھا، جواب میں ہندوستانی ٹیم نے متالی راج کے 56 رنوں کی مدد سے ہدف 19 اوورس میں صرف تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میچ میں پاکستانی ٹیم کی کھلاڑیوں کا ڈینجر ایئریا میں دوڑنے کی وجہ سے امپائر نے ٹیم انڈیا کے اکاؤنٹ میں 10 رن بونس کے طور پر دیے، دوسرے الفاظ میں کہیں تو یہ ہدف کا پچھا کرتے ہوئے پاکستان کی اور سے پہلی گیند پھینکے جانے کے پہلے ہی ہندوستانی ٹیم کے کھاتے میں 10 رن آچکے تھے.