: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی، 04 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ نے کپتان لورا وولفرٹ (ناٹ آؤٹ 59) اور تیجمین برٹس (57 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت جمعہ کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی جنوبی افریقہ کی جانب سے چار وکٹیں لینے والے
نونکولیکو ملابا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آنے والی جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی لورا وولفارٹ اور تیجمن برٹس نے صبر و تحمل کے ساتھ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر رنز تقسیم کیے۔